Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں چور پھر متحرک؛ دو پروفیسروں کے گھروں میں گھس گئے، ایک کا مکمل صفایا

زکریا یونیورسٹی میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا سیکورٹی کی غفلت نے اساتذہ کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : چوری کا وارداتیں نہ تھم سکیں، انتظامیہ ناکام، مکینوں کابڑا اعلان

اس سے قبل چوری کی 8 وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد کی چور ی ہوچکی ہے، ہفتے کی شب چوروں نے شماریات کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈاکٹر تسمان پاشا کے گھر کو نشانہ بنایا۔
چوروں نے گھر کے تالے کاٹ کر ڈاکٹر اسلم کے گھر کا مکمل صفایا کردیا، لاکھوں روپے کا سونا، پارچہ جات ، اور نقدی لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

دوسری طرف ڈاکٹر تسمان پاشا کے گھر کے دروازوں کی تالے کاٹ رہے تھے کہ شور سن کر پڑوسی آئے تو نامعلوم چور فرار ہوگئے۔
اس بارے ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ہمیں کافی بڑا مالی نقصان ہوا ہے یونیورسٹی کالونی میں ہمارے جان و مال انتہائی غیر محفوظ ہیں، اس سے پہلے بھی ماضی قریب میں چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں ہیں، لیکن کوئی کاروائی نا ہونے کا نتیجہ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ، سیکورٹی عملہ کوئی بھی رسپانس نہیں دے رہا ہے۔

وائس چانسلر نوٹس لیں اور اساتذہ کی عزت جان ومال کی حفاظت یقنی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button