پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا بڑا اجلاس
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر میں پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83واں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئر پرسن بورڈ ڈاکٹر سعید شفقت نے کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر اعظم چوہدری (ماہر تعلیم)، عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزادمرزا(ایڈیشنل سیکرٹری)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حس فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب (ڈپٹی سیکرٹری)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ (ڈائریکٹر)، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے میاں عثمان علی (ایڈیشنل سیکرٹری)نے شرکت کی، جبکہ بورڈ ممبر ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنو کریٹ) اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد علی اعجاز (ایڈیشنل سیکرٹری) اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے اجلاس میں تمام بورڈ ممبران کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا، اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃالعین میمن نے بورڈ ممبران کو پیف کی جانب سے پانچ ماہ کے دوران لیے جانے والے اہم اقداما ت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے بورڈ ممبران کو 81ویں اور 82ویں اجلاس کے منٹس پر عمل درآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا، اور بورڈ ممبران کو ان اجلاس کے منٹس منظوری کے لیے پیش کیے۔
ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو 31ویں پروگرام کمیٹی میٹنگ، 53ویں فنانس کمیٹی میٹنگ اور 36ویں ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ کے منٹس توثیق کے لیے پیش کیے۔
اجلاس میں سرکاری ملازمت کی بناء پر پیف پارٹنرشپ کی منتقلی اور سکول رجسٹریشن میکنزم سمیت دیگر اہم ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔