Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی آج جشن بہاراں کی میزبانی کرے گی
ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام جشن بہاراں میلہ اور سپورٹس گالا آج 7 مارچ کو منعقد ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان اپنی روایت کے مطابق سالانہ جشن بہاراں میلہ اور سپورٹس گالا 7 مارچ کو منعقد کرے گی، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کریں گی، جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان ہیں۔
سپورٹس گالا میں طالبات مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گی۔
سالانہ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ , کرکٹ, بیڈمنٹن اور ٹینس شامل ہیں جس میں تمام شعبوں کی طالبات حصہ لیں گی، اس سلسلے میں جشن بہاراں کے انعقاد کےلئے تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ۔