Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : نامعلوم افراد کا گرلز ہاسٹل پر حملہ
زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں نامعلوم افراد کے گھسنے کی کوشش، سیکورٹی گارڈ زخمی
تفصیل کے مطابق خدیجہ ہال گرلز ہاسٹل میں دو نامعلوم افراد نے گھس کر پہلے سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، گارڈز کی جانب سے مزاحمت اور شور ہونے پر ہاسٹل انتظامیہ باہر آئی تو وہ فرار ہوگئے۔ گارڈ نے سیکورٹی کو فون کیا تو اضافی فورس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔
جبکہ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہاسٹل کے اندر جاکر طالبہ کو دھمکیاں دی اور آرام سے چلے گئے۔
تاہم آر او ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا ہےکہ ان افراد کو گیٹ پر روک لیا گیا اور یونیورسٹی کے گیٹ بند کرکے ان کی تلاش جاری ہے، جبکہ طالبہ کو دھمکیاں دینے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔