Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے سب انجینئر محمد اکبر کو ریذیڈنٹ انجنیئر تعینات کردیا گیا
تعلیمی بورڈ کے آر ای سلیم رضا بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ کے معاملات متاثر ہورہے تھے، جس پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم نے آر ای کی مستقل تعیناتی تک محمد اکبر کو کیمپس برانچ میں بطور ریذیڈنٹ انجینئر تعینا ت کردیا۔
یہ تعیناتی خالصتاً عارضی بنیادوں پر سٹاپ گیپ کے انتظامات کے لیے کی گئی ہے تاکہ بورڈ کے امور ہموار طریقے سے چلتے رہیں ۔