میٹرک نتائج کے منتظر طلباء کےلئے خوشخبری
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میڑک کے امتحانات کے نتائج کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پی بی سی سی کے اجلاس میں میڑک کے امتحانات کے نتائج 9 جولائی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس تناظر میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے حکام کو ہدایت کی جاتی ہے وہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں اور ان میں انعامات تقسیم کریں اور تقریب کے انعقاد کےلئے ضروری اقدامات بھی کریں۔
دریں اثنا اطلاع کے مطابق ملتان بورڈ نے تقریب کے انعقاد کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے تقریب کو یاد گار بنانے کےلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد تقریب کاانعقاد خوش آئند ہے، اس سے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔