Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کی کامیابی

اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے شکست، سعود شکیل کے 76 رنز

دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بارش سے متاثرہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے شکست دیدی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کی اننگز میں سعود شکیل نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔ خرم منظور نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔
نصیر اللہ اور موسیٰ خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے جواب میں 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔

علی عمران 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنلز 26 مارچ کو ہونگے جبکہ فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کوارٹرفائنلز۔ سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button