Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں کے 10 ہزار اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہونے کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے

آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، پنجاب بھر میں آفٹر نون سکولوں کے تعداد 5 ہزار ہے جبکہ لاہور میں سیکنڈ شفٹ میں 108سکول چلائے جارہے ہیں۔

مذکورہ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے، متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی معاملات متاثر ہیں جبکہ آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ نے ادائیگیاں فی الفور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگیاں مرحلہ کی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button