گورنمنٹ سٹینڈرڈ ماڈل سکول یعقوب ٹاؤن، مرکز ساؤتھ ملتان میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات

ماہرِ تعلیم و سنیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت دینا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری بن سکیں۔
اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول چک14 فیض ملتان کے سینئر ھیڈ ماسٹر ظفر خان بابر،اے ای اُو مرکز ساوتھ وسیم امین، ایم ای اے فاروق احمد نے کہا اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کے بغیر تعلیمی کامیابی ممکن نہیں، اور ایسے مواقع طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانِ خصوصی نے اساتذہ کی خدمات کوبھی سراہا۔
اس موقع پر ھیڈ ٹیچر مسز زاہدہ شمشاد،ممبر سکول کونسل حافظ محمد نواز شاہ،زیشان حکیم،مس عذرا، محمد رمضان،محمد طارق،رانا محمد اکرام، سمیت دیگر موجود تھے۔




















