Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان بورڈ کی امتحانی شاخیں آج 19 اپریل (اتوار) کو کھلی رہیں گی

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی امتحانی شعبہ جات کی تمام برانچیں — بشمول میٹرک برانچ، کمپیوٹر برانچ، کنڈکٹ برانچ، اور فنانس برانچ (فیس سیکشن) — 19 اپریل 2026 (اتوار ) کو کھلی رہیں گی۔
یہ اقدام (نہم جماعت) اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ اول امتحان 2026 کے انعقاد سے متعلق تمام امور کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی ڈیوٹی انجام دیں تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔



















