گابا ٹیسٹ کا دوسرا روز، کینگروز کے پہلی اننگ میں 7 وکٹوں پر 407 رنز
ٹریوس ہیڈ 152، سٹیون سمتھ 101 کے ساتھ نمایاں بلے باز
برسبین کے گابا سٹیڈیم بارش سے متاثرہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 28 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی سکور پر عثمان اور 38 کے مجموعے پر ناتھن میک سیونے بالترتیب 21 اور 9 رنز بناکر جسپریت بمراہ کو وکٹ دے بیٹھے ۔ مارنس لبوچینگ نے کچھ سیٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور نتیش کمار کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ہملٹن ٹیسٹ میں بالرز کا راج؛ انگلینڈ کی ٹیم 143 پر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کو 340 رنز کی برتری
چوتھی وکٹ کی شراکت میں 278 رنز بنے، سٹیون سمتھ 101 کے ذاتی سکور پر جسپریت بمراہ کی گیند کو کھیلتے ہوئے روہت شرما کو کیچ دے بیٹھے۔
مچل مارش 5 رنز بناسکے اور ٹریوس ہیڈ 152 کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 18 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے 162 گیندوں کا سامنا کیا، پیٹ کمنز نے 20 رن سکور کئے، انکی وکٹ جسپریت بمراہ کے حصے میں آئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بارڈر گواسکر ٹرافی: تیسرا میچ بارش سے متاثر، 13.2 اوورز کا کھیل ہوسکا
پیٹ کمنز کو محمد سراج نے آؤٹ کیا وہ 20 رنز پر بیٹنگ کر ریے تھے۔
کھیل کے اختتام پر الیک کیری 46 اور مچل سٹارک 7 رنز ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔
انڈیا کی طرف جسپریت بمراہ نے 5 جبکہ نتیش کمار ریڈی اور محمد سراج نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔