Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ باباجانی کی غلام بن گئی

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ چند افراد پر مشتمل غلام حسین عرف جانی بابا کے گروپ کی یونیورسٹی میں بدمعاشی، سینیئر ٹیچرز طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے کی کاروائیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ؛ سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی، ہاسٹل میں اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل

زکریا یونیورسٹی میں چند افراد پر مشتمل اس گروہ کی جانب نعرے بازی سے خوف وہراس پیدا کرنا اور طلباء و طالبات کو ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے، جبکہ یونیورسٹی کی سینکڑوں افراد پر مشتمل سکیورٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں میں ملوث جانی بابا کا داخلہ منسوخ کردیا گیا

یونیورسٹی میں کوئی بھی انتظامی افسر ان چند افراد پر مشتمل گروہ کے خلاف کاروائی کے لیے مدعی بننے پہ تیار ہی نہیں ہے، جس کی وجہ یونیورسٹی میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔اس صورتحال میں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اپنے بچوں کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں خوف کی علامت بننے والا بابا جانی پولیس کی ہتھے چڑھ گیا

گزشتہ روز بھی زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں طلباء و طالبات کے جاری فنکشنز میں غلام حسین عرف جانی بابا اور اس کے چند ساتھیوں نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی، اور اساتذہ کے منع کرنے پر بھی انہوں نے اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی ۔
جس پر ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے یونیورسٹی کے سیکیورٹی عملے کو طلب کیا، لیکن یونیورسٹی کے سینکڑوں افراد پر مشتمل سیکیورٹی عملہ غلام حسین اور جانی بابا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بے بسی کی تصویر بنے کھرا رہا، اور کسی سکیورٹی اہلکار نے بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کیس میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے اساتذہ اور سیاسی افراد سرگرم

یونیورسٹی میں امن و امان کے خراب کرنے اور پولیس کو 13 مختلف مقدمات میں مطلوب غلام حسین عرف جانی بابا اب یونیورسٹی کے لیے سیکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور تمام انتظامی افسران اپنے آپ کو نہ صرف غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، بلکہ جانی بابا کے خوف میں اس قدر مبتلا ہیں کہ اپنی بےعزتی کروانے کے باوجود کوئی بھی انتظامی افسر یا ٹیچر جانی بابا کے خلاف پولیس کاروائی کے لیے مدعی بننے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
داخلہ منسوخ ہونے پر اشتہاری نے زکریا یونیورسٹی کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیل کردیا

زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اور آ ر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے زکریا یونیورسٹی کو غنڈا عناصر سے پاک کیا جائے، اور زکریا یونیورسٹی میں تعلیم دوست ماحول پیدا کیا جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کو پر امن ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیج سکیں، اور اس قسم کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button