Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : بجلی کا بل چھ کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز، وائس چانسلر نے مکمل ریکوری کی ہدایت کردی

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کابل کنٹرول نہ ہوسکا، ایک طرف حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، دوسری طرف اساتذہ اور افسروں نے دل کھول کر سردیوں میں بھی انورٹر ایئر کنڈیشن چلا کر ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے افسروں اور اساتذہ پر بجلی گر گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سردی کی شدت کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں انورٹر اے سی چلتے رہے، جس کی وجہ سے بل کی رقم میں اضافہ ہوا، جس کی وصولی کےلئے ہدایت جاری کردی گئیں۔

جبکہ گزشتہ ماہ میں شعبہ منٹینینس کی طر ف اصل بل بھجوانے پر یونیورسٹی کے بڑے صارفین کی چیخیں نکل گئیں تھیں، اور انہوں نے اصل ریڈنگ پر آنے والے بلز کے خلاف احتجاج بھی کیا، تاہم وائس چانسلر نے اقساط کی سہولت دی تھی مگر رواں برس ایک بار پھر اصل ریڈنگ میں بھاری بل متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے محفوظ یونٹس ’’برآمد ‘‘، بھاری بلوں نے اساتذہ کی چیخیں نکلوا دیں

دوسری طرف وائس چانسلر نے بجلی کے بھاری بل پر ڈائریکٹر منٹی نینس کو بلا لیا اور بریفنگ لی، جس میں بل میں اضافہ بارے بتایا گیا ہے، وائس چانسلر ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ تمام افراد وہ افسر ہوں یا ٹیچرز اور ملازمین کسی سے رعایت نہ برتی جائے، اور اصل ریڈنگ کے ساتھ بل بھجوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
” ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! جامعہ زکریا : بجلی کے بل پر وائس چانسلر کا نوٹس، کمیٹی بنادی

اس بارے میں ڈائریکٹر سعود منیر کا کہنا ہے کہ بل بڑھنے کی وجہ کھپت کا زیادہ ہونا ہے، ہم نے اصل ریڈنگ کے مطابق بل بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، امید ہے رواں ماہ بھی گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین سے چار کروڑ ریکوری ہو جائے گی، عملے کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ میٹر کی تصویر بھی بنائیں تاکہ کسی کو کوئی شکایت نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button