اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
زکریا یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اپنے شعبہ کے خلاف متحرک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے سابق پی ڈی کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کے چار سال مکمل
زکریا یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر جن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور فیصلے کا انتظار ہے مگر وہ دوبارہ متحرک ہوگئے۔ جس کی وجہ سولر پراجیکٹ ہے جس کی منظوری ہوچکی ہے اور اس کا ٹینڈر ہونا باقی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ونگ کے افسروں کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملک رفیق کی زکریا یونیورسٹی آمد، وائس چانسلر نے رپورٹ طلب کرلی
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اس سارے کام کے پیچھے ہیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور مینٹیننس ونگ میں جو کام ہو رہا ہے وہ قانون کے مطابق ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : انجینئر ملک رفیق کے گرد گھیرا تنگ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران شیخ ، یونیورسٹی انجینئر اصغر بوہنہ ، اور سعود منیر کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ونگ اور مینٹیننس ونگ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دینے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملک رفیق باز نہ آیا، وی سی کے پی ایس کو گولی مارنے کی دھمکی
الماس طارق ایک میٹریل چیکر /ورک سپر وائزر ہے جو کہ ہاکی سٹیڈیم پر اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہے اور اس کی ریکارڈ تک رسائی نہیں ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ونگ کے ریکارڈ کسٹوڈین اسسٹنٹ زاہد ریاض اور مینٹیننس ونگ کے محمد امین ہیں، پروپیگنڈے سے کوئی افسر دباؤ میں نہیں آئے گا ۔