Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کا لڑکی کو اغوا کرکے ریپ ، حالت نازک

زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گاڑز پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

زکریا ٹاؤن کے رہائشی پروین نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی مہک نجف جس کی عمر 20سال ہے، 12 تاریخ کو گھر سے غائب تھی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

تلاش کرنے پر بوسن روڑ پر مبین عباس نے بتایا کہ مہک کو یونیورسٹی ملازم ناصر عباس اغوا کرکے کار میں لے گئے ہیں، جس پر بیٹی کا نمبر ملایا تو بند پایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: سیاسی دباؤ پر ہراسگی اور بلیک میلنگ پر ہٹائے گئے سیکیورٹی گارڈز واپس تعینات

بعدازں اسے خراب حالت میں گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، مہک کو فوری طور پر ریسکو کے ذریعے نشتر پہنچایا گیا، اور طبی امداد دی گئی، اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : طالبات کو ہراساں کرنے پر دو سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی سے ہٹادئے گئے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق اس وقوعہ میں چار افراد ملوث ہیں لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی گئی، لڑکی کی حالت خراب ہے، تین دن سے زائد ہوگئے ہیں اس کو ہوش نہیں آیا ہے۔

دوسری طر ف زکریا یونیورسٹی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں سیکورٹی گارڈ عثمان میر اور ناصر عباس ایک ہفتے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، ان کا تبادلہ آر او طاہر محمود نے اپنے دفتر کرلیا تھا ، مگرانہوں نے وہاں بھی رپورٹ نہیں کی۔

پویس رپورٹ کی روشنی میں یونیورسٹی اعلیٰ حکام کارروائی کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button