ڈیں ایس او ملتان کی نوجوانوں کو نصیحت
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ ڈرگ اینڈ گیجٹس کا استعمال نوجوانوں کیلئے مضہر صحت ہیں ۔
اس لیئے نوجوانوں کو چاہئے کہ بجائے موبائل ، لیپ ٹاپ اور مظہر صحت ادویات کی بجائے کھیلوں پر توجہ مرکوز کریں تاکہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ اچھے شہری بن سکیں ۔
وہ گزشتہ روز یوتھ افیر اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملتان ای لائیبریری میں ڈرگ ایڈکشن اینڈ الیکٹرانک گیجڈ کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان پاکستان کا مسقبل ہیں اس لئے چاہیے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکیں۔
مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم تھے ، جبکہ تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر نور خان قیصرانی اور کوارڈینٹر ای لائیبریری ملتان عدنان خان موجود تھے ۔
اس موقع پر طلباء و طالبات کو پروجیکٹر کے زریعے تفصیلی طور پریزنٹیشن دی گئی