ڈاکٹر جام نیاز احمد "سوائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان” کے نائب صدر (پنجاب) منتخب
شعبہ سوائل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جام نیاز احمد سوائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ (پنجاب) سال2023-24 کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ سوسائٹی 1958 میں قائم ہوئی تھی، شعبہ سوائل سائنس کے سائنسدان اور طلباء تقریبا 600 سے زائد اس کے ارکان ہیں، یہ سوسائٹی انٹرنیشنل یونین آف سوائل سائنس سے منسلک ہے۔
اس سوسائٹی کا مقصد شعبہ سوائل میں بہتر ریسرچ کو فروغ دینا ہے ۔ یہ سوسائٹی سوائل اور انوائرمنٹ کے نام سے ایک جنرل بھی شائع کرتی ہے۔ یہ سوسائٹی شعبہ سوائل سائنس میں ہونہار طلباء کو سکالرشپ اور گولڈ میڈل بھی ایوارڈ کرتی ہے۔ یہ سوسائٹی اب تک 19 سے زائد انٹرنیشنل کانفرنسز کا انعقاد کرواچکی ہے۔
ڈاکٹر جام نیاز احمد گزشتہ 33 سال سے ریسرچ اور ایجوکیشن سے منسلک ہیں ، ڈاکٹر جام نیاز احمد کے 106 تحقیقاتی مقالہ جات انٹرنیشنل جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں۔
2017 میں وہ ایچ ای سی اور پی اے آر سی سے دو پراجیکٹ بھی جیت چکے ہیں ، ان کا سوسائٹی کا نائب صدر مقرر ہونا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لیے ایک اعزاز ہے۔