Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں چھٹیوں سے قبل داخلوں کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا

محکمہ سکولز نے تمام صوبے میں داخلوں کا ہدف مقرر کیا ہے، گرمی کی چھٹیوں سے قبل سکولوں کو داخلوں کا اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خانیوال پہلے، حافظ آباد دوسرے اور ننکانہ صاحب تیسرے نمبر پر ملتان 14 نمبر پر جبکہ لاہور داخلوں کا اہداف پورا کرنےمیں پنجاب میں 30ویں نمبرہے جبکہ راجن پور سب سے آخر میں 36 ویں نمبر پر ہے۔

ذرائع کے مطابق شدید دباؤ کی وجہ سے سکول سربراہان بوگس انرولمنٹ کرنے پر مجبور ہیں۔سکول سربراہان کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بلکل قریب ان ایام میں داخلہ نہیں ہوتا، پرائیویٹ سکول جنوری میں ہی سیشن شروع کر چکے، ہمیں انرولمنٹ اہداف پورے کرنے کیلئے دھمکانا بند کیا جائے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ داخلوں کا اہداف پورا کیا جائے گا، جعلی انرولمنٹ پر سخت کارروائی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button