زکریا یونیورسٹی میں مقابلہ حسن قرات کا انعقاد
انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں مقابلہ حسن قرات منعقد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تقریباً 15 طلباء نہ حصہ لیا۔
اس تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی شعبہ سے ریٹائر ہونے والے پروفیسر، سابقہ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یعقوب تھے۔
مصنفین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر حافظ بدرالدین احمد، ڈاکٹر حافظ حامد علی اعوان اور ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر نے انجام دیے۔
اول انعام کی حقدار شعبہ علوم اسلامیہ سے مہوش نورین قرار پائیں جبکہ دوسرا انعام شعبہ عربی سے محمد وقار نے حاصل کیا، حافظ محمد اظہر شعبہ ویٹرنری سائنس کو تیسرا انعام ملا۔
اول دوم سوم آنے والے طلبہ کو بالترتیب 10000، 6000 اور 4000 روپے انعام دیے گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب کی ریٹائرمنٹ پر پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق ڈائریکٹر آئی سی ایس نے اپنی تقریروں میں انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا، ڈاکٹر یعقوب کو تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔