Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں خوراک کا عالمی دن جوش وخروش سے منایاگیا

فکیلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام خوراک کے عالمی دن اور غذائی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔

جن میں ایک قومی سطح کے سیمینار کا انعقاد شامل ہے ، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان ، ڈاکٹر سخاوت علی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر فاروق ، جاوید اقبال دوآبہ فائونڈیشن، ڈاکٹر طاہرہ بتول ، ڈاکٹر علی عمران ، ڈاکٹر محمد عمار خان ، ڈاکٹر انیلہ چوہدری ، فیکلٹی کے اساتذہ کرام اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں پنجاب حکومت کی پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کی طرف سے مس عظمی حفیظ ، ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر عمارہ خان ممبر ہیلتھ گورنمنٹ آف پنجاب نے شرکت کی۔

تقریب میں یونیسف کی طرف سے ڈاکٹر عظمی بخاری اور ڈاکٹر عتیق خان نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے غذائی مسائل اور یونیورسٹی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متوازن خوراک کی فراہمی پر زور دیا اور کہاکہ متوازن غذا کا فراہم کرنا سب لوگوں کی ذمہ داری ہے خاص طور پر ناگہانی آفات میں گھرے ہوئے لوگوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام افراد کے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر سعیدہ خان چلڈرن ہسپتال اور ڈاکٹر تسنیم کوثر بچ انٹرنیشنل ہسپتال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مضبوط اور صحت مند مائیں بہترین نسل کی ضمانت ہیں۔ اگر ہم سب مل کر خواتین کی صحت پر توجہ دیں تو ان کی غذائی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ۔

ڈاکٹر سعدیہ نے پرائمری اور سیکنڈری غذائی کمی پر روشنی ڈالی۔ اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے طلباء کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے تیار کریں۔

ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان اور ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے کہاکہ متوازن غذا کی فراہمی آج کل کی اہم ضرورت ہے ہم فوڈ ٹیکنالوجسٹ کا کام ہے کہ وہ متوازن غذا کی فراہمی ممکن بنائیں۔

ڈاکٹر سخاوت علی نے سبزیوں اور پھلوں کو خشک کرکے اپنی خوراک میں استعمال کرنے پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عظمی بخاری اور ڈاکٹر عمارہ خان نے صحت کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھنے اور بریسٹ فیڈنگ کی افادیت سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ طاہر ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر در شہوار اور ڈاکٹر احسن سمیر کو ان کے کام کی وجہ سے خراج تحسین پیش کیا، اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی دنیا میں غذائی مسائل بہت ساری وجوہات سے پیدا ہورہے ہیں، اور ہماری یونیورسٹیز کوان کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button