خواتین کی خوشحالی دراصل معاشرہ کی خوشحالی ہے : ڈاکٹر آصف
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ خواتین کی خوشحالی دراصل معاشرہ کی خوشحالی ہے، کسی بھی معاشرے میں خواتین کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھا انسان بنانے میں ماں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔دنیا میں قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں۔
گیسٹ سپیکر ارم(سی۔ای۔او گفٹ مکس)نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے پس منظر سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کسی طبقے مذہب قوم میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں، خواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جو انہیں حاصل ہونا چاہیے۔
مزید کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعے معاشرے میں یہ بات ثابت کرنی ہوگی کہ وہ کسی میدان میں بھی مردوں سے کم نہیں۔
ڈاکٹر عائشہ حکیم شفایاب نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔
آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق بھی احسن طریقے سے ادا کرنے ہوں گے۔