جامعہ زکریا : شعبہ سوائل سائنسز میں پی ایچ ڈی سکالر محمد ادریس اور محمد حسن محمود کا پبلک ڈیفنس
زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوائل سائنسز میں پی ایچ ڈی سکالر محمد ادریس اور محمد حسن محمود نے ڈاکٹریٹ کےلئے اپنے تھیسیس کا ڈیفینس پیش کیا۔
دونوں سکالرز نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی کے زیر نگرانی مختلف موضوعات پر ریسرچ کی۔
انکی ریسرچ کے مقالہ جات عالمی سطح کے جرائد میں شائع ہوئے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، پروفیسر ڈاکٹر مظہر اور ڈاکٹر محمد ظفرالحی گوندل نے بطور ممتحین شرکت کیش اور دونوں سکالرز کو پی ایچ ڈی کے کامیاب دفاع کرنے پر مبارکباد پیش کی، اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایشو کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد کھرل، ڈاکٹر ثناءاللہ ، ڈاکٹر صدام حسین، ڈاکٹر نیاز احمد، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر محمد اون، اور شعبہ سوائل سائنسز کے طلباء موجود تھے، جنہوں نے ڈاکٹر ادریس اور ڈاکٹر حسن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔