Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکولوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں : صفدر واہگہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے موجودہ حکومت فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔

اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسکولوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشرتی ترقی کے لیے مخیر حضرات اور خیراتی و سماجی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے ۔ لہذا پائیدار ملکی ترقی کےلئے غربت اور جہالت کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی رہنما اور مقامی زمیندار ملک طارق محمود بھٹہ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول مبارک پور میں مستحق و نادار 50 بچوں کے لیے یونیفارم اور جرسیوں کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سنئیر سماجی رہنما و ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد، معززین علاقہ مہر ظفر حسین واہگہ ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ریاست علی ، رانا بلال نمبردار ، ملک حق نواز بھٹہ، محمد ارسلان بھٹہ، اے ای او مرکز چک 5 فیض مہر اظہر عباس، اے ای او مرکز بستی ملوک (زنانہ) محمد رمضان، اے ای او مرکز بستی ملوک (مردانہ) زاہد سلیم اور سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد اشرف سمیت دیگر موجود تھے ۔

ملک طارق محمود بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا ذریعہ ہے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ملک سے جہالت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید 50 بچوں کو یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ اسکولوں کی فیس بیوٹی فکیشن کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے، سکولوں سے باہر بچوں کے داخلہ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا، بچوں کی بوگس انرولمنٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قادر پور لاڑ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اسلام پور، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مبارک پور، گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول چک نمبر 6 فیض، گورنمنٹ پرائمری سکول محمد پور اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاڑ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سکولز ہیڈز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر اینڈ سائنس لیبز کو فعال رکھا جائے اور بچوں کو باقاعدہ پریکٹیکل کروائے جائیں۔ قران خوانی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

بچے سکول یونیفارم اور اساتذہ ڈریس کوڈ کا خاص خیال رکھیں۔ سکولوں میں انوائرمنٹل اور ایلومینائی کلب بنائے جائیں۔ ہر سکول کا ریکارڈ ہمہ وقت مکمل ہو، اساتذہ لیسن پلان تیار کریں۔ ٹیچرز ڈائری بھی اپڈیٹ ہو۔ بچوں کو روزانہ کی بنیاد ذمیہ کام دیں اور چیک بھی کریں۔ کلاس رومز کو بچوں کے لیے پرکشش بنایا جائے۔ سکولوں میں ٹیسٹ سسٹم کو رائج کیا جائے، ٹائم ٹیبل اور متبادل ٹائم ٹیبل رجسٹرز بنائے جائیں۔

نان سیلری بجٹ (NSB )اور ایف ٹی ایف کے ریکارڈ بھی مکمل ہونے چاہیے۔ سکولز بلڈنگ پر قومی پرچم لہرایا جائے ۔ سکولز مین گیٹ پر قومی پرچم اور گیٹ پلرز کلرفل ہوں۔ سکولوں میں مہمانوں اور آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button