Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹرانسجینڈرز کو سرکاری سکول میں داخل کرنیکا منصوبہ التواء کا شکار

کلاسسز کا آغاز یکم مارچ 2022 سے ہونا تھا، اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ ملتان میں شروع کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔
پاکستان کی پہلی خواجہ سراء سارو عمران کا لندن کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کےلئے داخلہ

جس میں ابتدائی طور پر 20 کے قریب ٹرانسجنڈر کو داخلہ دیاگیا ، مگراس کے بعدان میں کوئی اضافہ بھی نہ ہوسکا، اسی طرح دیگر اضلاع میں یہ پراجیکٹ شروع ہی نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

ملتان کے ٹرانس جینڈر سکول میں سمینار کا انعقاد

سکول کے اوقات کار کے بعد ٹرانسجینڈرز کو شام کی کلاسسز میں پڑھایا جاناتھا، لاہور میں سکول کیلئے 201 ٹرانسجینڈرز کو رجسٹرڈ بھی کیا گیا تھا، تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان میں ٹرانس جینڈر کے لئے ٹیکنکل ایجوکیشن شروع کرنے کافیصلہ

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ملتان کے پراجیکٹ میں توسیع نہیں کی جارہی ہے، جیسے ہی فنڈز فراہم ہوں گے ملتان سمیت پنجاب بھر میں یہ پراجیکٹ شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button