Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر اے بی اشرف مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ڈاکٹر اے بی اشرف مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹر انوار احمد نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر مختار ظفر ،اظہر سلیم مجوکہ اور قمر رضا شہزاد شامل تھے۔
تقریب کی نظامت استاد شعبہ اردو ، ڈاکٹر محمد آصف نے کی۔ ڈاکٹر نجیب جمال ، ڈاکٹر عقیلہ بشیر ، ڈاکٹر فرید اللہ صدیقی اور ڈاکٹر اے بی اشرف کی آسٹریلیا میں مقیم پوتی نے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کیا۔
ڈاکٹر اے بی اشرف کے بڑے صاحبزادے پروفیسر نعیم اشرف کی طرف سے ارسال کردہ مضمون شعبہ کے استاد ڈاکٹر حماد رسول نے پڑھ کر سنایا۔
تمام مقررین نے ڈاکٹر سے بی اشرف مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے شخصی اوصاف اور پاکستان اور ترکیہ میں ان کی شاندار علمی و ادبی خدمات کا ذکر کیا ۔