Paid ad
International

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔

دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
صوبے بلخ کے گورنر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے طالبان حملہ آور کے خلاف سخت مزاحمت دکھائی، جوابی کارروائی میں 5 جنگجو مارے گئے جن میں طالبان کا ضلع چہار بولاک کا خودساختہ ڈپٹی گورنر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ادھر دوحہ میں امریکی نمائدہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فروری 2020 میں ہونے والے امن معاہدے سے وابستہ رہنے پر اتفاق ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button