Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو سکالر شپ دینے کافیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات اساتذہ کو عالمی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان، ایچ ای سی اساتذہ کے تمام تعلیمی، سفری اور رہائشی اخراجات برداشت کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالرشپ دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی یونیورسٹیز میں تعلیمی، سفری اور رہائشی اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی۔
یونیورسٹیز میں 2 سال سے تعینات مستقل اساتذہ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے اہل قرار جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button