Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ:کے آر ایل اور لائیلپور کی پیش قدمی جاری

پی ایف ایف اور ڈی ایف اے ملتان کے اشتراک سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ میں گذشتہ شب بھی دومزیدمیچوں کے فیصلےہوئے۔
کے آر ایل،بلائیلپور فاتح ، مسلم چمن اور آرمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ کے آر ایل اور مسلم چمن کے مابین ہوا جوکہ کے آر ایل نے صفرکے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے عمران اور قدیر دو دونے گول کئے۔ عالمگیر، وقار، علی آغا، افتخار نے ایک گول کیا۔
مدمقابل کی جانب سے کوئی گول نہ کرسکا۔
دوسرا میچ پاکستان آرمی اور لائیلپورکے مابین ہوا، جو کہ لائیلپور نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے سفیان، نعیم اللہ کی جانب سے واحد گول متین طارق نے کیا ۔
میچ فیفا ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان، محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ فاروق خان سعیدی اور میونسپل کارپوریشن اقبال خان تھے۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی، نوید اکرم،رانا باقر، شفقت رحمن،آصف لاہوری ودیگر ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button