Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی : تین گرفتار ، لاکھوں روپے جرمانہ

عالمی وباء کی چوتھی لہر کے خدشہ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران ،پاک فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیموں نے شہر میں گشت کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار کرا دیا ہے۔
جبکہ ایک کاروباری مرکز کو سیل کر دیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بزنس سنٹرز کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز پر3 لاکھ60 ہزار روپے کےجرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

کاروائی مال پلازہ، ڈیرہ اڈا،قاسم بیلہ، گارڈن ٹاون، ممتاز آباد اور گلشن مارکیٹ کے علاقہ میں کی گئی۔
کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر16بسوں کو تحویل میں لے گیا، اور 9 بسوں کا چالان بھی کیا گیا۔
مانیٹرنگ ٹیموں کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،پرائس مجسٹریٹس نعیم چنگیزی،نعمان عابد اور اشتیاق شاہ نے کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button