Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں با اثر افراد کو چھوڑ دیاگیا، منتھلی دینے والے بھی محفوظ رہے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز قاسم بیلہ میں آپریشن کیاگیا مگر اس میں بااثر افراد کو رعایت دی گئی، قاسم بیلہ پل پر واقع سابق ایم پی اے اور زمیندار کی مارکیٹ کو چھوڑ دیا جبکہ چھوٹے دکانداروں کے کہ فٹ پاتھ سے کافی فاصلے پر بھی موجود کاؤنٹر توڑ دیے۔

بستی شور کوٹ میں ہوٹل مالکان کے تندور جو کہ فٹ پاتھ سے متصل تھے ان کو بھی چھوڑ دیا گیا، دوسرے دکاندار جو سفارش نہیں کرا سکے ان کی دکانوں کے اگے لگے کاؤنٹر کو بھی توڑ دیا گیا۔

انفورسمنٹ انسپکٹر اور ماتحت عملہ جو کہ دکانداروں اور بااثر افراد کے ساتھ ملا ہوا ہے نے مبینہ طور معقول خرچے پانی کی بدولت ان کو "سیف لسٹ” میں ڈالتے ہوئے ان کو پر سکون رہنے کی تسلی دیدی۔

دوسری جانب آپریشن کے انتظامیہ کی جانب سے ملبہ اٹھانے کا کسی بھی قسم کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا، سارا ملبہ مین روڈ پر موجود ہے، جس ٹریفک کی روانی میں خلل آتا رہا اور ریڑھی والے اپنے تمام تر ساز و سامان کے ساتھ دوبارہ روڈ پر آگئے اس صورتحال پر اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا امتیاز اپریشن ہونا چاہیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button