زکریا یونیورسٹی : مالیاتی ایمرجنسی؛ ایڈیشنل خزانہ دار کو 50 کروڑ سے زائد کے بلز جاری کرنے کی خصوصی اجازت

زکریا یونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار نہ ہونے کی وجہ سے مالیاتی مسائل بڑھ گئے جبکہ سابق خزانہ دار صفدر خان کو بھی اضافی چارج نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے تمام ملازمین تنخواہیں ، پنشن اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی رک گئی تھی اور بجلی کے بلز پر 50 لاکھ کا جرمانہ تھا۔
جس پر وائس چانسلر نے فوری طور پر مالیاتی ایمرجنسی لگاتے ہوئے ایڈیشنل خزانہ دار صفدر خان کو 36 کروڑ سے زائد کے بلز اور تنخواہیں جاری کرنے اختیار دےدیا اور مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق صفدر خان ایچ سی سی پراجیکٹ ، یوٹیلیٹی بلز، پارٹ ٹائم اعزازیہ ،ٹرانسپورٹ سیکشن کے بلز، ٹی اے ڈی اے ضروری کے بلز سائن کرسکیں گے جبکہ تنخواہ کی مد میں ریگولر ملازمین کی تنخواہیں 29 کروڑ 11لاکھ 16 ہزار روپے ، پنشن 5کروڑ 65لاکھ 95ہزار، ڈیلی ویجز لازمین کی 66لاکھ 35ہزار،کنٹریکٹ ملازمین کےلئے 13لاکھ 97ہزار،فوت شدہ ملازمین کےلئے 70 لاکھ روپے ک تنخواہیں بھی جاری کریں گے ۔