Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی کر دی۔

آئی سی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افغانستان ٹیم کے تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچنے ‏پر کورونا پروٹولز کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سفر کے لیے ضروری ویزا حاصل کرنے کے بعد افغانستان ٹیم ویسٹ ‏انڈیز پہنچے گی اور اپنی مطلوبہ قرنطینہ مدت سے گزرے گی۔

افغان ٹیم کی تاخیر سے آمد پر میچز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ زمبابوے اور پی ‏این جی کامیچ 20 کے بجائے15جنوری کو ہو گا۔

‏پاکستان اور زمبابوے کا میچ 22 کے بجائے 17 جنوری کو ہو گا, جب کہ پاکستان اورپی این جی کا ‏‏15جنوری شیڈول میچ 22 تاریخ کو ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button