Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یاداشت کو بہتر بنانے کی سائنس بارے سیمینار کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام”یاداشت کو بہتر بنانے کی سائنس : تعلیمی میدان میں کامیابی کا پہلا قدم ” کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ جسئ میں چیرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، مہمان خصوصی انجینئر محسن بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر صمیم جاوید ، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر میمونہ امیر، ڈاکٹر بنیا مین، ڈاکٹر خالد چوہان، ڈاکٹر ارتضیٰ حسین، انجینئر حمبل خالد ترین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انجینئر محسن بھٹی نے طلباء کو انسانی دماغ کے کام کرنے کے طریقہ کار، اس کو بہتر بنانے کے طریقے، چیزوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا، ان کی ترتیب دینا اور انہیں یاد رکھنا جیسے موضوعات پر۔طلباء اور اساتذہ سے بات کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے موبائل اور دیگر چیزوں کے بے تحاشہ استعمال کو دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ قرار دیا اور مفید دماغی و جسمانی مشقوں کی ضرورت پر زور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض،ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر توصیف سلطان اور دیگر اساتذہ و طلباء نے محسن بھٹی صاحب کے لیکچر کو خوب سراہا اور اسے موجودہ دور کے تناظر میں وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button