Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کےلئے تین لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہوگئیں

پنجاب میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا جس کےلئے درخواستیں جمع کروانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی، جس کےلئے اڑھائی لاکھ امیدواروں نے بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں جبکہ ایس ٹی آئی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کی تعداد 3 لاکھ سےتجاویزکر کی چکی ہے۔
ملتان سمیت صوبہ بھرمیں سکول ٹیچر انٹرن 4 ماہ کیلئے بھرتی کیے جائیںگے۔ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا،گرمی کی چھٹیوں کے بعد قابل ایس ٹی آئی کے کنٹریکٹ میں دوبارہ توسیع دی جائے گی۔