Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن ہاکی چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ نے جیت لی

سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023.24 کے سلسلہ میں انڈر 16 لیول پر ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16وومن ہاکی چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ نے جیت لی، وہاڑی نے دوسری جبکہ ضلع خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان ہاکی اسٹیڈیم آسڑوٹرف میں رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی زیر نگرانی میں پہلے میچ میں وہاڑی نے شوٹ آوٴٹ پر لودہراں ضلع کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں ملتان ڈسڑکٹ نے خانیوال ڈسڑکٹ کو شوٹ آوٴٹ پر تین کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں خانیوال ڈسٹرکٹ نے لودہراں ڈسٹرکٹ کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دی۔

فائنل میچ ملتان ڈسٹرکٹ اور وہاڑی ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں ملتان ڈسٹرکٹ نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان میچز میں مہمان خصوصی میڈم رومانہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال محمد حفیظ تھے، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو منظم کرنا سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا مشن ہے اسی لیے انڈر 16لیول پر اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو آغاز سے ہی بہترین تربیت حاصل ہوسکے۔

میڈم رومانہ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کیونکہ پہلے کھلاڑیوں کو کافی محنت کے بعد سہولیات میسر آتی تھیں۔اب جب ان کو آغاز سے ہی بہتر سہولیات اور کوچنگ میسر آجائے گی تو وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرینگے۔

ڈی ایس او خانیوال محمد حفیظ نے کہا کہ سپورٹس کے شعبہ کا بنیادی کام ہی کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین کو وہ تمام مواقع فراہم کرنا ہے جن سے فائدہ اٹھا کر وہ ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرسکیں۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ سپورٹس کیلنڈر ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی ابتدائی سطح پر ہی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button