Breaking NewsNationalتازہ ترین
کرونا ویکسی نیشن کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری
محکمہ صحت نے کورونا ویکسی نیشن کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کے مطابق ضلع ملتان میں 1لاکھ64 ہزار160افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔
جس میں 26ہزار362 ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران8 ہزار532 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے ضلع ملتان میں12 ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے ہیں۔سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ
شہری فوری طور پر ویکسی نیشن کرائیں تاکہ وطن عزیز سے کورونا وباء کا خاتمہ کیا جا سکے۔
شہری موبائل میسج کے ذریعے کوڈ حاصل کریں اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر پہنچیں۔