Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم کی ڈسکوز کے کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں موجود کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بجلی چوری لائن اور لاسز کے نقصانات کم کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیر اعظم نے ڈسکوز میں کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی کابینہ نے لائن لاسز کم کرنے کے لیے ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کی منظوری دی۔
کابینہ نے مردم شماری کا عمل جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔