ٹیلنٹ کی تلاش : کرکٹ میں انڈر 16 کرکٹ مقابلوں کا انعقاد
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کےزیر اہتمام جاری ٹیلنٹ کی تلاش گیم کرکٹ میں انڈر 16ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے، جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
مہمان خصوصی تاجر رہنما محمد عرفان تھے، ان کے ہمراہ محمد جمیل کامران ڈائریکٹر پروگرام بھی موجود تھے۔ معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ہمراہ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔
پہلے میچ میں ملتان پینتھر نے ملتان لیپرڈز کو نو رنز سے شکست دی، طلحہ عظمت ارشمان اور عمر اسلام بہترین کھیل پیش کیا۔
دوسرے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے ملتان ہنٹرز کو چار وکٹ سے شکست دی، نفس الرحمان ذیشان عباس حنین اور بلال ظہور کی کارکردگی نمایاں رہی۔
تیسرے میچ میں ملتان لیپرڈز نے نے ملتان ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست کھائی، عمر اسلام اذان اسحاق نے نمایاں کھیل پیش کیا۔
چوتھے میچ میں ملتان پینتھرز نے ملتان ہنٹر کو شکست دی، طلحہ عظمت مبشر یاسین اور محمد کیف نے اچھا کھیل پیش کیا۔
پانچویں میچ میں ملتان لیپرڈز نے ملتان ٹائیگرز کو ہرا دیا، نعمان علی مبشر خان ذوالقرنین اور محبوب علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
چھٹے میچ میں ملتان ہنٹر نے ملتان پینتھرز کو ہرا دیا، یاسین کیف مبشر علی کاشف نوید نمایاں رہے
محمد مرسلین، سبحان عالم اصغر بھٹی عرفان نے ایمپائرنگ، جبکہ سلیمان علی اور یوسف اکرم نے سکورنگ کے فرائض سر انجام دیے۔