Breaking NewsEducationتازہ ترین
نیو ٹیک جنرل الیکٹریشن 3ماہ شارٹ کورس میں داخلے کے لیے شیڈول جاری
پرنسپل گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی ملتان کی طرف سے نیو ٹیک جنرل الیکٹریشن 3ماہ شارٹ کورس میں داخلے کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔
جنرل الیکٹریشن شارٹ کورس داخلے کے خواہشمند طلباء جنہوں نے آن لائن درخواستیں جمع کرائی تھی، ان کا آن لائن انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو 19 اور 20 جنوری کو صبح . 30 ۔9 بجے انسٹرومنٹ لیب شعبہ الیکٹریکل گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی قاسم پور کالونی ملتان لیے جائیں گے، انٹرویو میں شرکت نہ کرنے والے داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔
مزید معلومات کے لیے فوکل پرسن نوید اقبال ملک سینیئر انسٹرکٹر الیکٹریکل گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی ملتان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔