Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں سالانہ امتحان 19 فروری شروع ہونگے، ڈیٹ شیٹ جاری
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیک ہر سال امتحان لیتا ہے، یہ ٹیسٹ چار بنیادی مضامین اردو ،انگریزی ریاضی اور سائنس کا ہوگا، ایک دن میں ایک مضمون کا ٹیسٹ ہوگا، جو دوم، سوم، پنجم ، ششم اور ہفتم کی متعلقہ کتب سے لیا جائے گا۔
جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پرچہ انگلش کا ہوگا جبکہ دوسرا اردو، تیسرا میتھ اور چوتھا سائنس کا پرچہ ہوگا۔
23فروری کو انگلش اور اردو کی املا کا ٹیسٹ ہوگا، اور دونوں زبانوں کے بولنے کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا، ٹیسٹ کا دورانیہ دو گھنٹے 45 منٹ رکھا گیا ہے ۔