Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین
فاطمہ علی اور فریحہ جبین کا پبلک ڈیفنس آج ہوگا۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگلش کی دو پی ایچ ڈی سکالرز فاطمہ علی اور فریحہ جبین کا پبلک ڈیفنس دو جولائی کو ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ انگریزی کی دو پی ایچ ڈی سکالرز فاطمہ علی اور فریحہ جبین کا مجلسی دفاع دو جولائی کو کچہری کیمپس میں منعقد ہو گا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی۔
سکالر فاطمہ علی کے مقالے کا عنوان "چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لے کر انتہائی خوشی تک؛ اروندھتی رائے کے ناولوں کا ایک سجیلا موازنہ” اور فریحہ جبین کے مقالے کا عنوان ” منتخب جنوبی ایشیاء کے ڈیاس سپورا فکشن میں تارکین وطن کے شناختی تنازعات کا ایک تنقیدی مطالعہ: ایک پوسٹ کالونیل تناظر” ہے۔