زکریا یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کو ہراسمنٹ اور دھمکیوں کا سامنا
زکریا یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹیڈی سنٹر ڈاکٹر نسیم اختر کو سنگین دھمکیوں اور ہراسمنٹ کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
ا نہوں نے وائس چانسلر کے نام لکھی گئی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا ہ ایم فل کی طالبہ مدیحہ عباس رولنمبر8سیشن 2023-25
کے شوہر کاشف مظہر نے ان کو دفتر میں آکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراس بھی کیا اور مارنے کی کوشش کی جس پرمدد کے لئے پکار ا تو سیکورٹی گارڈ آگئے
انہوں نے محمد عارف (سینئر موسٹ لیکچرر) اور سلمان خان (اسسٹنٹ) کی موجودگی میں بھی گالی گلوچ کا استعمال کیا
دفتری اوقات میں مجھ پر شور مچایا اور دھمکیاں دیں۔ ایک مشکوک شخص ڈائریکٹر کے دفتر کے باہر تھا جو کاشف مظہر کے ساتھ آیا تھا یہ سب تیسرے سمسٹر کے واجبات جمع کرانے کی ہدایت کے بعد کیا اس شور میں سیکورٹی آفیسر کو بھی بلایاگیا اور کہا گیا کہ اس واقعے کی اطلاع مرکزی سیکیورٹی آفس کو دیں۔
۔ سکالر مدیحہ عباس اوران کے شوہر کاشف مظہر کا طرز عمل نامناسب اور غیر قانونی تھا اس لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اس بابت آر او آفس میں بھی درخواست دی گئی تھی مگر تاحال اس پر کوئی عمل نہیں ہوا اس لئے وائس چانسلر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معاملے کو دیکھیں اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کریں ۔