Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت کاسفر جاری

ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا سفر جاری ، میزبان اور ساوتھ افریقہ کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے، پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر122 رنز اسکور کئے ۔

تھوشارا نے 37بالزپر28 اور سورنگا نے 29 بالز کھیل کر 26 رنزکی اننگزکھیلی، پاکستان کیجانب سے بابرعلی نے 3اوورز میں صرف 6 رنز کے عوض 2 اور نعمت اللہ نے 4اوورز میں 27 رنز دیکر 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا، اوپنر نعمت اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 بالز میں 71 رنز ناٹ آؤٹ أؤٹ کی باری کھیلی۔

ڈی ایچ ڈے میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کئے۔

کپتان اباسین نے 52 بالز پر 63 رنزکی اننگز کھیلی داران نے 22 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جواب میں ساؤتھ افریقہ نے ہدف 11.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

لیسیدی لیصوفی نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 44 بالزپر 75 رنزناٹ أؤٹ اورماتھاپو نے 33 بالزپر 60 رنز بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button