جامعہ زکریا : ممبر سینڈیکٹ کی وائس چانسلر سے الوداعی ملاقات
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر جویریہ عباس اور انجینئر یوسف رضا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔
بطور ممبران سینڈیکیٹ دونوں ممبران کی مدت 14 نومبر کو اختتام پذیر ہورہی ہے ۔
ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر جویریہ عباس اور انجینئر یوسف رضا کے ساتھ ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے دونوں ممبران کی یونیورسٹی اور اساتذہ کرام کے لیے خدمات کو سراہا، اور کہا کہ دونوں فاضل ممبران نے اساتذہ کی نشستوں پر منتخب ہونے کے بعد سینڈیکیٹ میں جس طرح یونیورسٹی کے وسیع مفادات کے لیے کام کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔
وائس چانسلر نے دونوں ممبران کے مستقبل کے حوالے سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر جویریہ عباس اور انجینئر یوسف رضا نے وائس چانسلر و دیگر ممبران سینڈیکیٹ کے بھرپور تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ، اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔