Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا سیشن
ایمرسن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ڈاکٹر محمد کاشف ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی زیر نگرانی فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا سیشن منعقد کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے فلپنگ کلاس روم ماڈل کے ذریعے بلینڈنگ لرننگ پر لیکچر دیا، جس میں ایمرسن یونیورسٹی کے اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔
فیکلٹی ممبران نے کلاس ٹیچنگ، کلاس روم مینجمنٹ، طلباء کی صلاحیتوں کی تشخیص کی جدید ترین تکنیکیں سیکھیں، اور اس طرح کے سیشن کو اساتذہ کی فطری صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث قرار دیا۔