Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف اساتذہ کی سنی گئی، اربوں روپے کے فنڈز جاری
محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس گرانٹ سے فاؤنڈیشن کے سکولوں سے منسلک اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گا، اور دیگر آپریشنل اخراجات پورے کرے گا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری بلڈنگ کی مرمت کیلئے 50 کروڑ روپے اور سڑکوں کی مرمت کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ۔