ٹیکنالوجی کالج میں سکل ڈے اینڈ سٹوڈنٹ ڈے کی تقریب
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور میں زیر صدارت سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ کے سکل ڈے اینڈ سٹوڈنٹ ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔
فاطمہ جاوید نے گرمیوں کی تعطیلات میں شروع کیے جانے والے پروگرام کی پروگریس رپورٹ پیش کی۔
طالبات کے درمیان ہنر مند نوجوان روشن پاکستان کے موضوع پر تقریب مقابلہ کروایا گیا، جس میں ایمان صدیقی نے پہلی، حفصہ شوکت نے دوسری اور دعا حبیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کریں تاکہ وہ ملازمتوں کی تلاش کے بجائے اپنا خود کا کاروبار کریں، ایسے کورسز کو ادارے میں ضروری قرار دیا۔
ایجنل ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب قاضی محمد اسد، پرنسپل انجم کلثوم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کریں، اور انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ اندرون اور بیرونے ممالک میں اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔
تقریب کے آخر میں سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ نے ہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
انہوں نے سمر کیمپ میں جاری سکل کلاسز کا جائزہ لیتے ہوئے طالبات کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کو سراہا۔