ایچ ای سی انٹرورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 24 – 2023 زون جے کا انعقاد
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ایچ ای سی انٹرورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 2023-24 زون جے کا انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلہ جات میں بی زیڈ یو ملتان، این ایف سی ملتان، خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی ٹیمیز نے حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات کا افتتاح وائس چانسلر جامعہ زرعیہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے طلباء سے خطاب میں سپورٹس کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ایچ ای سی کا ان مقابلہ جات کے انعقاد کروانے پر شکریہ ادا کیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کے لیے سپورٹس جیسی سرگرمیاں ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ارقم اقبال کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان ہمیشہ کی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے یونیورسٹیز کے طلباء کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے، جس سے وہ نہ صرف اپنے ادارے بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
سپورٹس کوچ قیصر جاوید،تاج الدین،شاہین عباس، حسن اور قادر نے میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیے۔