دوسرا خداداد حسیب میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ:اے او کلب اور بولان کلب کی سیمی فائنل میں رسائی
خداداد جمخانہ ملتان کے زیر اہتمام جاری دوسرا خداداد حسیب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپنا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 173رنز بنائے۔
علی ریاض۔60.امیر حمزہ ۔27فضل نے 19رنز بناے ۔اے او کلب کی جانب سے محمد فاروق نے دو جب کہ مدثر۔ عمر۔ غلام حسین۔ اور صفدر حسین نے ایک۔ ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں اے او کلب نے مطلوبہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
محمد شہزاد نے شاندار سینچری 106رنز بنائے۔ حافظ عثمان نے 39رنز بنائے۔ سپنا کلب کی طرف سے صائم۔ ظہیر عباس۔ اور منظور خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح اے او کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
دوسرے میچ میں بولان کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ نعمان ساجد۔ 51۔عثمان ہاشمی 37رنز بنائے۔ محمد اقبال اور سلیمان احمد نے دو۔ دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان ٹائیگر 123رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ریئس۔ ۔یاسین ۔24۔24ملک آصف نے 21رنز بناے ۔جنید آصف۔ 4۔وقاص اور پرویز نے دو دو وکٹ حاصل کی ۔
محمد مرسلین ۔الیاس ۔وسیم شاہ امپائر ۔منظور لطیفی سکورر تھے۔
پہلا سیمی فائنل خداداد جمخانہ۔ اور بولان کلب دوسرا اولین ینگسٹر اور اے او کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔