ملتان کے سکولوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب
میٹرک کے طلباء کی تیاری، حاضری اور دیگر اہم معاملات پر ضلع کے سکولوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیاگیا ۔
محکمہ سکولز نے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن اور نتائج کو بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کرنے کافیصلہ کیا ہے، جس کےلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نےسکولوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلئے ہیں۔
پہلا اجلاس 15جنوری کو کمپری ہنسو سکول میں ہوگا، جس میں تحصیل سٹی اور صدر کے سکولوں کے سربراہ شرکت کریںگے ۔
جبکہ دوسرا اجلاس 17جنوری کو ہائی سکول شجاع آباد میں منعقد ہوگا جس میں شجاع آباد اور جلالپورپیر والا کے سکولوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔
ڈی ای او شیخ رفیق کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طلباء کی حاضری کا معاملہ زیر بحث آئے گا، جبکہ میٹرک کے امتحانات سے قبل پریکٹس کے لئے موک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کےلئے مشاورت کی جائے گی۔
سکولوں میں صفائی اور ہائی جین ایشو پر اہم فیصلے کریںگے، روشنی میگزین اور انرولمنٹ بارے ریکارڈ کی چیکنگ اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔